عمران خان ! دو میں سے ایک
عمران خان ! دو میں سے ایک منصور آفاق میں جب صاحبان ِ اقتدار کے بلند و بانگ دعوے سنتا ہوں تو مجھے گاجر یاد آجاتی ہے ۔جسے کسی زمانے میں گدھے کے منہ سے تین چار انچ آگے سر کے بالکل ساتھ باندھ دیا جاتا تھاتاکہ اسے دکھائی دیتی رہی اور اسے کھا بھی نہ سکے ۔یوں بیچارہ گدھا تمنائے گاجر میں دوڑتے دوڑتے منزل تک پہنچ جاتا تھا۔ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے قوم کے ماتھے پر وہی گاجر باندھ دی گئی ہے ۔ شاید سفر کے اختتام پر گدھے کو تو گاجر مل جاتی ہو گی ۔یہاں اس کا حصول کے امکان نہیںنظر آتا۔ بلند بانگ دعووںاور…
عمران خان کی تقریر
عمران خان کی تقریر منصور آفاق پھرانرجی کی قلت آسیب کی طرح پھیل رہی ہے ۔قصبوں میں تاریکی کاجن پھرآگیا ہے۔چھوٹے شہروں میں شام ڈھلے رات ہونے لگی ہے۔ گائوں میں لوڈ شیڈنگ کا وحشی دورانیہ خطرے کے نشان سے بڑھ گیا ہے۔چودہ چودہ گھنٹے بجلی نہ ہونے کا عمل معمول کی طرف رواں دواںہے۔فیکٹریاں خاموش ہیں۔مزدوروں کو کام نہیں مل رہا۔فیصل آباد میںاحتجاج کرنے والےتاجروں کے نصیب میں صرف لاٹھی چارج لکھا گیا ہے ۔مہنگائی کی شدت گرمی کے درجہ حرارت کی طرح بلندیوں کو چھورہی ہے ۔لوگوں کی قوتِ خرید میںکچھ اورکمی واقع ہوئی ہے۔غریب ، غریب تر ہورہا ہے ۔ اور پوری حکومت پاناما کے چاک رفو…
اِسی سال لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ؟
اِسی سال لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ؟ منصور آفاق بارش کا پہلا قطرہ بدلتے ہوئے موسموں کا عکاس ہوتا ہے ۔ میدان ِ جنگ میں کمان سے نکلا ہو ا پہلا تیراعلانِ جنگ سمجھا جاتا ہے ۔پہلا تاثر عموماً آخری سمجھا جاتا ہے۔نون لیگ کے معاملات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔حکمرانوں پر کرپشن کا الزام کسی حد تک خود ان کے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے بھی لگا دیا ہے انہوں نے مستعفی ہوتے ہوئےکہا ہےکہ’’وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کرپشن میں ملوث ہیں ۔‘‘وزیر اعظم کے صادق و امین ہونے کے بارے میں عمران خان برسوں سےجوکہتے چلے آ رہے ہیں اس کی قانونی حیثیت نہ سہی لیکن اب عدالتی…
لوڈ شیڈنگ سے جنگلات تک
لوڈ شیڈنگ سے جنگلات تک منصور آفاق یہ شاید انیس سو نوے کی بات ہے ان دنوں شام کے سات سے آٹھ بجے تک لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔جس پر لوگوں میں بڑی بے چینی پائی جاتی تھی ۔ایک محفل میں جب اس لوڈ شیڈنگ کے سبب حکومت ِ وقت پر کڑی تنقید ہوئی تواپنے وقت کے معروف ترین رائٹر اور دانشور نے حکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ مجھے یہ لوڈ شیڈنگ بہت اچھی لگتی ہے ۔ جیسے ہی شام ہونے لگتی ہے میں اپنے دادا کے زمانے والا لیمپ پرانی الماری سے نکالتا ہوں۔ اس کی چمنی کو اچھی طرح صاف کرتا ہوں۔ جلنے والے سوت کی پوزیشن درست…
بلائنڈ سپاٹ
بلائنڈ سپاٹ عطاالحق قاسمی نے اپنے کالم میں آنکھ کےپلائنڈ سپاٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’اگر سامنے سے آنے والی بلاآنکھوں سے اوجھل ہوجائے تو حادثوں پر حیرت نہیں ہونی چاہئے ۔۱۹۷۱میں ہمارا ساتھ یہی ہوااور اب ایک دفعہ پھر یہ کہانی دھرانے کی کوشش کی جارہی ہے ‘‘۔اگرچہ میرے دل میں ان کے بے پناہ احترام ہے مگر میں ان کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ پھر تاریخ کودھرایا جارہاہے ۔مرشدی سے عرض ہے کہ بلائنڈ سپاٹ کئی طرح ہوتے ہیں ۔مثال کے طور پر نفسیاتی بلائنڈ سپاٹ ، جذباتی بلائنڈ سپاٹ، تعصابی بلائنڈ سپاٹ، دماغی بلائنڈ سپاٹ ،گفت و شیند کے بلا ئنڈ سپاٹ…