• مذہباں دے دروازے اچے . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    مذہباں دے دروازے اچے

    مذہباں دے دروازے اچے پاکستان میں مذہب کی بنیاد پر جو دہشت گردی کا سلسلہ شروع ہے اس کا مداوا صرف صوفیا ئے کرام کی فکر سے ہی ہوسکتا ہے پاکستان جہاں لوگ سنسان مقبروں کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔ شہر ویران مسجدوں کی طرح محسوس ہوتے ہیں۔ ہر شخص خوف کی حالت میں ہے ۔ سنا ہے کچھ لوگ اپنے جسموں سے بارود کے ڈھیر باندھ کر گھروں سے نکل آئے ہیں ۔شمال جہاں برف پگھلتی تھی اور ٹھنڈے پانی کی بل کھاتی ہوئی زندگی کو سیراب کیا کرتی تھی وہاں آگ کے دریا بہنے لگے ہیں، ہر لمحہ میری گلیوں کی آنچ کی شدت بڑھتی جارہی ہے ۔مذہب…