فیصلہ اور اُس کے بعد
فیصلہ اور اُس کے بعد منصور آفاق انتظارگاہ میں بیس کروڑ پاکستانیوں کے دل دھڑک رہے ہیں ۔فیصلہ پھر محفوظ ہوگیا ہے۔امیدکے پرندے دونوں طرف اڑ رہے ہیں مگر دشتِ امکاں میں وزیر اعظم کی نااہلی کے نقشِ پا قدم قدم یادگار بن چکےہیں ۔میری چشم ِ توجہ میں آٹھ معاملات بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔میں نے انہی کی روشنی سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے ۔ پہلا معاملہ ۔ پانچ صاحبان ِ انصاف کا بنچ تھا۔ان میں دونےپہلےوزیر اعظم کو نااہل قرار دے دیا۔اِس وقت اگر باقی تین ججوں میں سے ایک جج نے بھی خلاف فیصلہ دے دیا تو نااہلی کی تصویرمنظر نامہ پر ابھر آئے گی…