• فلسطین کیلئے بارگاہِ رسالت میں استغاثہ. mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    فلسطین کیلئے بارگاہِ رسالت میں استغاثہ

    فلسطین کیلئے بارگاہِ رسالت میں استغاثہ میرے آقا ﷺ میرے مولاﷺ!یہ کیا …. کیسے ستم کی داستاں میرے رگ و پے میں سرایت کر گئی ہے کہ تیرے نعت گوکومرثیہ لکھنا پڑا ہے۔ نواح ِ کربلا میں ظلم کی کیسی کہانی وقت بُنتا جارہا ہے۔ مجھے لگتا ہے شاید اس قریۂ کرب و بلا کی قسمتِ خوں ریزمیں بس مرثیے لکھے ہوئے ہیں ۔ مجھے اس شہرکی تاریخ کو معلوم کرنا ہے۔ مجھے یہ سوچنا ہے کہ آدمی کے خون کی یہ خاک پیاسی اس قدر کیوں ہے ۔ یہی سے باپ کیوں بچوں کی لاشیں اپنے ہاتھوں پر اٹھاتے ہیں۔ یہیں پر مائوں کی قسمت میں کیوں لکھا گیا…