غیر سیاسی دانش
غیر سیاسی دانش منصورآفاق عطاالحق قاسمی نے الحمرا میں اہل ِدانش و بینش کا میلہ لگا رکھاہے وہاںطرح طرح کے دانشور موجود ہیں مگرسیاسی پارٹیوں سے متعلقہ صاحبانِ دانش کہیں نظرنہیں آئے۔ویسے تو سیاسی جماعتوں میں ایسے لوگ کم ہی ہوتے ہیں۔کہا یہی جاتا ہے کہ عشاقِ حکومت میں اہل ِ خرد کا کیا کام ۔کیا کریں بیچارے۔ ان کی دانش کو دانش اسکولوں سے چھٹی ملے تو کچھ اور سوچیں ۔ کسی زمانے میں تحریک انصاف کے ایک بزرگ دانشورمیرے دوست ہوا کرتے تھے مگر انہوںنے میرے ساتھ اُس دن لڑائی کرلی تھی جب پی ٹی آئی ایک صاحب کو وزیراعلیٰ بنانے لگی تو میں نے کہا تھا کہ’’…