ڈاکٹر طاہرالقادری الیکشن کیوں نہیں لڑتے
ڈاکٹر طاہرالقادری الیکشن کیوں نہیں لڑتے نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے لوگ اکثرسوال کرتے ہیں کہ ڈاکٹر طاہر القادری لاکھوں افراد کو اپنے ساتھ لے کر اسلام آباد جا سکتے ہیں تو ان لاکھوں افراد سے ووٹ کیوں نہیں لے سکتے ووٹ سے تبدیلی کیوں نہیں لا سکتے ۔پتہ نہیں ڈا کٹر طاہر القادری اس سوال کا کیا جواب دیتے ہیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ کرپٹ جمہوری نظام میں ووٹ کی پرچی سے پاکستان میں تبدیلی ممکن نہیں۔دراصل ایم این اے کی ہر نشست پر دو تین ہی ایسے امیدوار ہوتے ہیں جن میں سے کسی ایک نے ایم این اے بننا ہوتا ہے ۔جن میں اکثریت…
انتخابات نہیں ریفرنڈم کرایا جائے
انتخابات نہیں ریفرنڈم کرایا جائے ابھی پچھلے مہینے آئین کے متعلق مصر میں ریفرنڈم ہوا ہے اور نیا آئین ریفرنڈم کے ذریعے منظور کیا گیاہے مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ اسی طرز پر پاکستان میں بھی کوئی ریفرنڈم ہونے والا ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ کے نتیجے میں اگر پاکستان کی تاریخ پہلا شفاف ریفرنڈم ممکن ہوگیا تو یہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ایک بڑی کامیابی ہوگی۔اس ریفرنڈم کا پہلی بار اعلان الطاف حسین نے پچھلے نومبر کے آغاز میں کیا تھا کہ لوگوں سے پوچھا جائے کہ وہ کیسا پاکستان چاہئے مگر اس ریفرنڈم کے پس منظر دہشت گردی کا عفریت تھا موجودہ ریفرنڈام ک بھی یقینا…
ایسی سیاسی بلوغت پرتف ہے
ایسی سیاسی بلوغت پرتف ہے آج کے اخبار میں ڈاکٹر طاہر القادری کے حوالے سے کچھ خبریں اور تحریریں ایسی ہیں کہ انہیں موضوع بنانے کو جی چاہ رہا ہے۔آئیے سب سے پہلے تو نوازشریف کے فرمان پر غور کرتے ہیں ۔ فرمانروائے لاہورفرماتے ہیں”ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے اب اتحادی ہیں“۔ یہ جملہ نواز شریف کی زبان سے مجھے بڑا عجیب لگا ہے ۔میری بحث قطعاً اس بات پر نہیں ہے کہ اس معاہدے سے ڈاکٹر طاہرالقادری آصف زرداری کے اتحادی بنے ہیں یانہیں بنے۔میرا سوال تو صرف اتنا ہے کہ نواز شریف جنہوں نے آصف زرداری کے اتحادی بننے کا سلسلہ جیل سے شروع کیاتھا،آپس میں کئی…
نجومیوں کی بہار
نجومیوں کی بہار میں نے کہا”یہ میڈیم نورما کون ہے؟ ۔“ سائیکی کہنے لگی ” وہ ایک ایسی خاتون ہے جو ماورائی مخلوقات کے رابطے کی وساطت سے ماضی اور مستقبل میں جھانکنے کی قوت رکھنے کے بارے میں مشہور ہے ۔ اس کی مصروفیت کا یہ عالم ہے کہ اس کے ساتھ دس منت کی ملاقات کیلئے لوگوں کو مہینوں انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ کسی منسوخ شدہ ملاقات کے و قت میں مجھے بہت مشکل سے آدھ گھنٹہ کا وقت ملا ہے “ میں نے کہا ”مگر میں اس کیا پوچھوں گا“۔ سائیکی طنزیہ انداز میں بولی ”وہی جو مجھ سے پوچھتے رہتے ہوکہ پاکستان میں الیکشن ہو…
شرم ناک
شرم ناک شرم عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مفہوم”حیا“ کا ہے اور” ناک“ فارسی زبان کا لاحقہ ہے ۔ جیسے ”نم ناک “ زہر ناک “ ”افسوس ناک“ وغیرہ ۔اردو دائرہ معارف العلوم کے مطابق اس لفظ کا پہلامفہوم شرمیلا، شرمگیں اور باحیا کا ہے۔ لغت کے مطابق اردو شاعری میں اس لفظ کا استعمال کچھ اس طرح ہوا ہے خلوت نہیں محال بتِ شرم ناک سے دورِ زمانہ حلقہ بیرونِ در تو ہو اس ترکیب کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ ایسا فعل جس سے خجالت اور شرم لاحق ہو۔ عمران خان نے یقینا اس لفظ کو اسی مفہوم میں استعمال کیا ہے مگر یہ سوال…
عمران خان
عمران خان عمران خان کا نام جب طالبان نے اپنی مذاکراتی ٹیم میں ڈالا تو عمران خان کو طالبان خان کہنے والوں کی آنکھیں خوشی سے باہر نکل آئیں، انہوں نے وہ آنکھیں اپنی ہتھیلیوں پہ رکھ لیں اور گلی گلی لوگوں کو دکھانے لگے کہ دیکھا ہم ٹھیک ہی کہتے تھے۔حتی کہ ایک ٹی وی چینل نے تو عمران خان کے خلاف باقاعدہ ایک فلر بنا کر چلانا شروع کردیاکہ ان کے باقاعدہ طالبان کے ساتھ رابطے ہیںیعنی وہ طالبان کے شریک کار ہیں۔ میں عمران خان کے حوالے سے جب بھی سوچتا ہوں مجھے مینو طور یاد آجاتا ہے ۔یونانی دیو مالا میں مینو طور کا پورا دھڑ…
امجدخان سے مڈٹرم الیکشن تک
امجدخان سے مڈٹرم الیکشن تک یہ گزشتہ انتخابات سے کچھ ماہ پہلے کی بات ہے۔ میں امجد خان کے پاس میانوالی گیا ہوا تھا ۔میں نے جب اسے تحریک انصاف میں شامل ہوجانے کا مشورہ دیا تو وہاں بیٹھے ہوئے بیس پچیس لوگوں کی غضب ناک نگاہیں مجھے اس طرح چبھنے لگیں جیسے ابھی قتل کردیں گی۔ تند و تیز بحث کا آغاز ہوا،ایک ایک کرکے تحریک ِ انصاف میں شمولیت کے نقصانات گنوائے جانے لگے۔ اکثر لوگوں کایہی خیال تھا کہ تحریک ِ انصاف میں امجد خان کا شامل ہونا مناسب نہیں کیونکہ امجد خان کا سیاسی حریف انعام اللہ خان عمران کا چچا زاد بھائی ہے۔ امجد خان…
میانوالی کی مٹی
میانوالی کی مٹی میانوالی نے اپنی رُت بدلی۔دریائے سندھ کے پانی میں گندھی ہوئی مٹی نے کہا’تُو جہاں بھی پھرتا رہے، جن آسمانوں پر بھی پرواز کرتا رہے،تجھ سے میرے خمیر کی خوشبو کی چہکار ضرور اٹھے گی‘۔ عمران خان کا خمیر بھی میانوالی سے اٹھا ہے۔میانوالی ایک عجیب و غریب سر زمین کا نام ہے ۔یہ تیس میل چوڑی اور تقریباً پچاس میل لمبی ایک سرسبز و شاداب وادی ہے ۔جس کے تین اطراف میں بے آب و گیاہ پہاڑی سلسلے ہیں اور ایک طرف صحرا ہے ۔ریت ہی ریت ہے ۔دریائے سندھ پہاڑوں سے نکل کر پہلی بار جس میدانی علاقہ میں اترتا ہے وہ یہی میانوالی کی…
خوش قسمت عمران خان
خوش قسمت عمران خان بے شک عمران خان وہ خوش قسمت شخص ہیں جسے راضی کرنے کیلئے قسمت سرگرداں پھرتی ہے ۔اس جملے کی وضاحت کیلئے ایک کہانی سنائی ضروری ہے ۔یہ شفیق خان کی کہانی ہے ۔ جس طرح آج کل مجھے عمران خان کی ذات میں دیس کے تمام مسائل کا حل نظر آتا ہے کسی زمانے میں ، اُسی طرح مجھے شفیق خان کی ذات میں لاہور کے تمام مسائل ِ تصوف کا حل دکھائی دیتا تھا ۔ شفیق خان سے میری پہلی ملاقات پاک ٹی ہائوس میں ہوئی تھی ۔اکھڑا،کھڑا ،ناراض ،ناراض مسلسل شِکنوں سے بھری ہوئی پیشانی،چُبھتی ہوئی آنکھیں ،چیختی ہوئی جینز کی پینٹ،آمادہ ٔ…
یہ عالم خوف کا، دیکھا نہ جائے
یہ عالم خوف کا، دیکھا نہ جائے محمود اچکزئی سے لے کر حضرت ِ عطاالحق قاسمی تک تمام ہمدردان ِ نون نے اپنی جمہوری حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ 23جون کو وہی سلوک کرے جو فوجی حکومت نے نواز شریف کے ساتھ کیا تھایعنی پاکستان پہنچتے ہی انہیں ڈی پورٹ کردیا جائے ۔ طاہرہ سید کی غزل میں تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ(یہ عالم خوف کا ، دیکھا نہ جائے ۔وہ بت ہے یا خدا دیکھا نہ جائے) یہاں تک توساری دانائیاں متفق ہیں کہ ڈاکٹر طاہر القادری سلطنتِ علم و قلم کے صاحبانِ اقتدار میں سے ہیں۔قلم پکڑتے ہیں تو کاغذ موتیوں…