اچکزئی کی اچکری
اچکزئی کی اچکری محمود خان اچکزئی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے میں نے تویہ کہا تھا کہ” خیبرپختونخوا ہ تاریخی طور پر افغانستان کا حصہ رہا ہے ، یہ نہیں کہا کہ خیبرپختونخوا افغانوں کا ہے۔ تاریخی تناظرمیںیہ افغان سرزمین تھی اور پشاورافغانوں کامسکن تھا۔ افغان سرزمین دریائے آمو سے شروع ہوتی ہے ۔”کیا کہنے۔اِس وضاحت سے تو کہیں بہتر تھا کہ موصوف وضاحت ہی نہ فرماتے۔ افغان اخبار نے توان کے انٹرویو سے یہ سرخی نکالی تھی کہ پختون خواہ افغانوں کا علاقہ ہے ۔انہوں نے وضاحت میں سارے صوبہ پختون خواہ کو الٹا افغانستان کا حصہ…