پاکستانی قوم کا استعارہ ۔صادقین کا تھور
پاکستانی قوم کا استعارہ ۔صادقین کا تھور منصور آفاق دنیا میں پاکستان کےبہت سے نام ہیں ۔قوس ِ قزح کے رنگوں پر لکھے ہوئے ان ناموں میں پاکستان کاایک اہم ترین نام ’’صادقین ‘‘ بھی ہے ۔گزشتہ دنوں صادقین کی 87 ویں سالگرہ پر سرچ انجن گوگل نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈوڈل بنا یا تومیری روح میں ایک عجیب سی فرحت کا احساس ہوا۔ویسے تو میری صادقین سےروزانہ ملاقات ہوتی ہے۔ یہاں برطانیہ میں صادقین کی ایک تصویر میرے لیونگ روم میںموجود ہے اور میں جب پاکستان جاتا ہوں تو میرا قیام شعیب بن عزیز کے گھر میں ہوتا ہے جہاں صادقین کی کئی پینٹنگ ہیں…