دھرنا یا پکنک
دھرنا یا پکنک گذشتہ دنوں ن لیگ کے ایک لیڈر نے اپنے دھرنے کے حق میں دلیل دیتے ہوئے کہاکہ اس دھرنے سے خواب گاہِ دماغ کی کھڑکیوں پر لٹکتے ہوئے باریک پردے ہوا کے زیر و بم کے ساتھ جاگ جاگ جائیں گے۔ کمرے میں اونگuتی ہوئی ہلکی نیلی روشنی لہرا لہرا جائے گی۔صبحِ وطن کی شعاعیں پچھلی گلی سے نکل نکل کر دیواروں کے کینوس پرالٹی ترچھی لکیریں کھینچنے لگیں گی۔زمانہ بدل جائے گا۔شہر تبدیل ہو جائیں گے۔ ملک کی تقدیر سنور جائے گی ،رات اور دن میں تقسیم کا عمل شروع ہوگا۔ایک نیا مستقبل وجود میں آئے گا ۔ یہ دھرناایک نئے دور کی تمہید بنے گا…