سرفراز کی سرفرازی
سرفراز کی سرفرازی منصورآفاق میں نے کبھی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حق میں کلمہ ء خیر نہیں کہامگر گزشتہ پانچ چھ دنوں میں کچھ ایسے مناظر دیکھے ہیں ان کی قصیدہ گوئی پر مجبور ہوگیاہوں۔ان منظروں کا تعلق عمران خان کے شہر میانوالی میں آنے والی حیرت انگیز تبدیلی سے ہے ۔وہ جو شہر ِ اشک و آہ ہوا کرتاتھا وہ روشنیوں اور خوشبوئوں کا نگر کیسے بن گیا۔وہ شہر جس کی پہچان ہمیشہ سے قتل و غارت تھی اسے امن کو گہوارہ کس نے بنادیا۔ میں گزشتہ ماہِ رمضان میں میانوالی آیا تھاتو اُس ایک ماہ میں اس ضلع میں 54قتل کی وارداتیں ہوئی تھیں۔پورے شہرمیں چوروں…
حکمران کی ساکھ
حکمران کی ساکھ منصور آفاق دہشت گردی کا عفریت جس نے ساٹھ ستر ہزار پاکستانیوں کونگل لیاہے۔نواز شریف کے اسی دور میں اُس خوفناک سینکڑوں سروں والی بلا کا جنرل راحیل شریف نے تقریباً خاتمہ ہی کردیا ہے ۔اُس بلا کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے ہیں مگر یہ خطرہ ابھی تک موجود ہے کہ اُس کے ٹکڑے پھرسے جڑ نہ جائیں۔نواز شریف کو جب حکومت ملی توملک معاشی بدحالی کی پستیوں میں گرچکا تھا۔بے شک پچھلے تین سال میں ان پستیوں کی گہرائیوں میں کئی گنا اضافہ ہوایعنی قرضے کئی گنا بڑھ گئے مگر پاک چین اقتصادی راہداری کی روشنی جس کے پس منظر میں بھی جنرل راحیل…
شہباز شریف ! تمہیں نے درد دیا ہے تمہیں دوا دینا
شہباز شریف ! تمہیں نے درد دیا ہے تمہیں دوا دینا منصور آفاق اُس روز شہباز شریف اپنے زورِ خطابت کی بلندیوں پر تھے انہوں نے لاہور کےلئے مجوزہ میٹرو بس کے مخالفین کو للکارتے ہوئے کہا کہ نئے اسپتال اور تعلیمی ادارے بنانابھی ضروری ہےلیکن اگر سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ان تک پہنچ ہی نہ پائیں تو پھر یہ ادارے کس کام کے ۔ خادمِ پنجاب نے اپنے مخالفین کیلئے اس روزکچھ سخت الفاظ استعمال کرنا مناسب سمجھا ۔ ان کی سختی سے ان کی طبیعت بھی خراب ہو گئی۔ آج لاہور کے شہری بلا مبالغہ ٹریفک کے اژدھام ، بد انتظامی اور…
شیزوفرینک بوڑھا
شیزوفرینک بوڑھا منصورآفاق ’’او پگلے! کوئی طوفان، کوئی خوفناک حادثہ، کوئی ہولناک واقعہ، کوئی کرب کے دوزخ سے نکلی ہوئی تاریخ بدلنے کی ساعت، کوئی ٹوٹتی زمین کی دہشت خیز آواز، کوئی ساکت ہوتی زندگی، کوئی پاکستان ٹیلی وژن کی اسکرین پر چہرے بدلتی ہوئی رات، کوئی اجتماعی سماعت شکن دھماکہ۔ کچھ بھی نہیں۔ کوئی تیز رفتار ریل گاڑی کسی ایسی سرنگ سے نہیں گزر رہی جِس کا دوسرا دہانا بند ہو۔ وسوسے نکال دو دماغ سے‘‘۔ میں نے ایک واہموں بھرے یعنی شیزو فرینک بوڑھے شاعر کو سمجھاتے ہوئے کہا مگر وہ میری بات سننے پرتیار ہی نہیں تھا۔ اس نے عنکبوت کی طرح اپنے گرد جو جالا بُن…
وزیر اعظم ،شہباز شریف
وزیر اعظم ،شہباز شریف منصور آفاق میں نے اپنے سولہ جنوری کے کالم میں لکھا تھا ’’سپریم کورٹ کا فیصلہ چاہے کچھ بھی ہو۔ لگ رہا ہے کہ پاناما کیس ایک نئے دور کی تمہید بننے والا ہے۔‘‘۔ میں خوش ہوں کہ دھمکیوں کے طوفانوں اور الزامات کی آندھیوں میں چلتی ہوئی جے آئی ٹی اپنی رپورٹ انصاف گاہ تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔فریب کی گھٹا ٹوپ گھٹائیں چھٹ گئی ہیں ۔انصاف کی شعاعیں زمین تک آنے لگی ہیں ۔روشنی اور خوشبو کا سفر شروع ہونے والا ہے ۔فائلوں کی جیب تراشیاں کرنے والے گروپ کے پہلےآدمی کی گرفتاری قریب ہے ۔چار پانچ ہفتوں میں معاملہ چار پانچ سو…