لبِ مہران ۔ عمران خان
لبِ مہران۔ عمران خان منصورآفاق سکھر میں دریائے سندھ کے بائیں کنارے لبِ مہران پارک ہے، یہ سکھر کے باسیوں کی پسندیدہ تفریح گاہ ہے۔ اس کے ارد گرد کھانوں کے اسٹال لگے رہتے ہیں ۔وہاں کشتی رانی کا بھی بندو بست ہے جہاں شہر کےلوگ کشتیوں میں بیٹھ کر دریا کی سیر کرتے ہیں ۔ہولی اور عید کے تہوار بھی یہیں منائے جاتے ہیں ۔شاید اسی پارک کے منظر نے شیخ رشید کو مجبور کردیا کہ وہ سکھر کو وینس قرار دے دیں ۔ اس مرتبہ اس پارک نے ایک نیا نظارہ دیکھا ۔گزشتہ جمعہ کے روز یہاں نئے سندھ کا پہلا فیسٹیول منایا گیا۔ پنڈال میں پچاس ہزار…