جمہوریت کا تسلسل
جمہوریت کا تسلسل موجودہ حکمران بھی بڑے سیدھے سادے لوگ ہیں ان کے معاملات دیکھ کرلگتا ہے کہ عمر بھر لاہور میں رہ کر بھی بیچارے میری طرح ’’پینڈو کے پینڈو‘‘ ہی ہیں۔پینڈو کے حوالے سے ایک بڑا مشہور لطیفہ ذہن میں در آیا ۔چلئے دوبارہ بلکہ سہہ بارہ سن لیجئے کہ ایک پینڈو شہر میں ایک بہت اونچی بلڈنگ کو دیکھ رہا تھا،قریب سے چالاک شہری گزرا اور اس نے پوچھا کہ کونسی منزل دیکھ رہے ہو پینڈو بولا ’’دسویں‘‘ چالاک شہری نے کہا ’’چلو نکالو دس روپے‘‘ پینڈو نے دس روپے اسے دیئے تو قریب کھڑے ہوئے شریف شہری نے اسے کہا کہ یہ شخص تمہیں بے وقوف…