کل کیا ہوگا
کل کیا ہوگا الطاف حسین کے لانگ مارچ میں شریک ہونے کے اعلان کے بعد تو لانگ مارچ کی کامیابی پرکسی کو کوئی شک نہیں رہا مگر سوال یہ ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری پندرہ بیس لاکھ لوگوں کے ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے تو کیا ہوگا یقینا حکومت کے ساتھ مذاکرات ہونگے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے وہی مطالبات ہوں گے جو وہ پہلے پیش کر چکے ہیں جن میں سے پہلا نگران حکومت کا قیام ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ پیپلزپارٹی نگران حکومت بنانے کا اعلان کردے گی لیکن مذاکرات تو اس وقت کامیاب قرار پائیں گے جب نگران حکومت میں شامل لوگ ڈاکٹر…
نیب کی ساکھ
نیب کی ساکھ کامران فیصل ایک دیندار اور دیانتدار افسر تھا۔جوڈو کراٹے میں بلیک بیلٹ تھا، ایک ماہر نشانہ باز تھا، کمپیوٹر ٹیکنالوجی پر پوری دسترس رکھتا تھا۔ اس کے پاس ایک سکھی اور خوشگوار فیملی تھی وہ پختہ ارادوں اور حوصلوں والا نوجوان تھا۔ پوری ایمانداری سے اپنی ملازمت کرتا تھا۔جھوٹ اور کرپشن کے خلاف ایک ایسی دیوار کی طرح تھا جسے گرانا ممکن نہیں تھا۔کرپشن کو روکنے کیلئے کئی دفعہ اپنے افسران کے ساتھ تلخ کلامی تک جا چکا تھا۔ حتیٰ کہ ایک مرتبہ اس سے زبردستی رینٹل پاور کیس کی فائل تک چھین لی گئی تھی۔ایسا نوجوان بغیر کچھ کہے ، بغیر کچھ بتائے، کوئی خط ،…
اکیلے آدمی کی ریاست
اکیلے آدمی کی ریاست میں سوچ رہا تھا کہ پاکستانی لوگ کس قسم کی ریاست یا معاشرت میں خوشی کے ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں اور وہاں کیسی طرزِ حکمرانی ہونی چاہئے تو مجھے اسپین کے مسلمان فلسفی ابنِ باجہ یاد آگئے۔انہوں نے ایک ایسی ریاست کا خواب دیکھا تھاجس میں کسی قاضی یا عدالت کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ اُس کے باشندوں میں جرائم اور فریب کا تصور بھی نہیں تھا حتیٰ کہ وہاں معالج بھی غیر ضروری تھے کیونکہ لوگ ایسی خوراک استعمال کرتے تھے کہ بیماری کا احتمال ہی نہیں ہو سکتا تھا۔ دل چاہتا ہے کہ پاکستان میں بھی کوئی ایسا معاشرہ وجود میں آ جائے۔آئیے…