صوبہ سندھ کا صوبے دار
صوبہ سندھ کا صوبے دار باطن کے گلاس میں سمندر پڑے پڑے صحرا بن گیا۔مچھلیاںسن باتھ کرنے لگیں۔ایک ایک کیکرکے درخت سے سوسو کچھوے لٹک گئے۔صدیوں کے پیٹ سے ٹائی ٹینک نے نکل کرموٹیل کا روپ دھار لیا۔موٹیل کے ڈانسنگ روم میں آژدھوں کا رقص جا ری ہے۔ڈائننگ ٹیبل پر بھیڑیے بیٹھے ہوئے ہیں ۔روباہیںانسانی گوشت سرو کر رہی ہیں۔ بار روم میںاونٹ اونگھ رہے ہیں ۔جم میں غزال اپنی ٹانگوں کے مسل مضبوط کرنے میں لگے ہیں۔ہیر ڈریسر بلیاں کتوں کے بال کاٹ رہی ہیں۔ بیڈ روموں سے ہاتھیوں کے خراٹے سنائی دے رہے ہیں۔اورصوبہ سندھ کے صوبے دار قائم علی شاہ نے فرمارہے ہیں کہ” کراچی میں امن…