سزائے موت
سزائے موت سابق ہوجانے والے صدر مملکت آصف زرداری نے فرمایاتھاکہ یورپی منڈیوں تک رسائی کیلئے ضروری ہے کہ موت کی سزا ختم کر دی جائے ۔کچھ لوگوں نے سوال اٹھایا کہ یورپ نے یہ بات امریکہ سے تو کبھی نہیں کہی۔ بے شک دنیا کے پچاس ممالک ایسے ہیں جہاں سزائے موت کا قانون منسوخ کردیا گیا ہے مگر ابھی تک دنیا کی ساٹھ فیصد آبادی جن ممالک سے تعلق رکھتی ہے وہاں سزائے موت کا قانون موجود ہے جن میں سرفہرست امریکہ ، چین ، بھارت اور انڈونیشا ہیں۔ سزائے موت پر پابندی کا رجحان زیادہ پرانا نہیں یہ 1977ء کی بات ہے جب پہلی بار دنیا کے…