• عمران خان کے ساتھ ایک شام. منصورآفاق
    دیوار پہ دستک

    عمران خان کے ساتھ ایک شام

    عمران خان کے ساتھ ایک شام منصورآفاق یہ چند دن پہلے کی ایک سہ پہر تھی ۔بنی گالا کا موسم خوشگوار تھا۔درختوں کے سائےخاصے ٹھنڈے ہوچکے تھے۔ڈرائنگ روم میںمظہر برلاس ، حسن رضا ، میں اور عمران خان موجود تھے ۔ارغونی قہوے کی بھاپ سے بھیگی ہوئی گفتگومیں کئی تلخ و شیریں موڑ آئے ۔قدرت نے مظہر برلاس کو مشکل سے مشکل بات منہ پر کہہ دینے کا عجب ڈھنگ عطا کیا ہے ۔عمران خان کا یہ جملہ کہ’’ مظہر تم ٹھیک کہہ رہے ہو ‘‘میرے لئے ذرا اجنبی تھا۔شایدتوقع کے برعکس تھا۔عمران خان جب کمرے میں داخل ہوئے تو جلدی میں تھے۔ہم سے ملے اور ملتے ہی ایسی گفتگو…