پردے کے پیچھے کیا ہے
پردے کے پیچھے کیا ہے منصور آفاق یہ انیس سو نوے کا واقعہ ہے۔ میں ناروے ،ڈنمارک ، فرانس اور برطانیہ میں مشاعرہ پڑھ کر واپس پاکستان آ رہا تھا۔مانچسٹر ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد کےلئے روانہ ہوئی ۔مجھے کھڑکی کے ساتھ والی سیٹ ملی تھی ۔ میرے ساتھ ایک چودہ پندرہ سال کے لڑکے کی نشست تھی ۔اس کے بعد معمول کے مطابق گزرنے کی جگہ تھی اور اس سے آگے اس کے باپ کی سیٹ تھی۔یعنی پی آئی اے نے باپ بیٹے کے درمیان ایک چھوٹی سی خلیج حائل کردی تھی ۔ تمام سفر میں ا ±س لڑکے ساتھ میری گفتگو جاری رہی۔بڑااچھا لڑکا…