• دوتہائی اکثریت کا دائرہ. mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    دوتہائی اکثریت کا دائرہ

    دوتہائی اکثریت کا دائرہ نئی انصاف گاہوں (عسکری )کے خلاف یومِ سیاہ منایاگیا۔کچہریوں میںچیخ چیخ کر اعلان کیا گیا کہ منصفی کی عمارت میں کوئی نئی کھڑکی نہیں کھولی جاسکتی۔فوری عدل کیلئے انصاف کی دہلیز پر کوئی نیا دروازہ وا نہیں کیا جاسکتاچاہے آپ کے بچے بھیڑوں بکریوں کی طرح ذبح کردئیے جائیں۔ مجھے معصوم بچوں کے بھاری بھاری تابوتوں کی قسم ! مجھے شکار پور کی امام بارگاہ کے ان شہیدوں کی قسم! جو حالتِ سجدہ میں اپنے رب سے جا ملے۔ اب پاکستانی قوم آوازوں کے کالے کوٹ نہیں دیکھ سکتی۔اب قلم کے ٹکڑے سڑک پر بکھیرنے والوں کے احتجاج پر دھیان نہیں دیا جاسکتا۔ اب اِس قوم…