• ایک پرندے سے مکالمہ ۔ منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    ایک پرندے سے مکالمہ

    ایک پرندے سے مکالمہ وزیرداخلہ کو رینجرز کے اہلکاروں نے سابق وزیراعظم کے پیچھے جانے سے روک دیا۔ شہبازوں سے ممولے لڑا دئیے گئے۔ ریاست کے اندر ریاست کا الزام انگریز آقائوں تک شکایت پہنچانے کے لئے انگریزی زبان میں لگایا گیا۔ انسان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سزا یافتہ شخص کو ملک کی باگ ڈور سنبھالنے والی پارٹی پر حکومت کرنے کا آئینی حق دے دیا گیا۔ دیانت داری اور بددیانتی ایک ہی پلڑے میں رکھ دی گئیں۔ پاکستان کی سیاسی اشرافیہ نے اپنے گاڈ فادر کی قوتِ اقتدار کو برقرار رکھنے کے لئے آئین کے چہرے پر سیاہی تھوپ دی۔ حیف صد حیف کہ…