• مذاکرات . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    مذاکرات

    مذاکرات یہی طے شدہ بات ہے کہ دہشت گردوں نے پاکستان کا بند بند مضمحل کردیا ہے۔ ہر آنے والے دن میں دہشت گردی کی خبریں اور زیادہ دل دہلانے والی ہوتی ہیں ۔ہر لمحہ یہی خوف ہوتا ہے کہ ابھی کچھ ہوا۔ابھی کچھ ہونے والا ہے ، یعنی کسی وقت بھی کوئی خوفناک حادثہ۔ کوئی ہولناک واقعہ ۔کوئی کرب کے دوزخ سمیٹتی ہوئی ساعت آنکھوں میں اتر سکتی ہے کوئی سماعت شکن دھماکہ ہوسکتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی ایک ایسی سرنگ میں داخل ہو چکا ہے جس کا دوسرا دہانہ ہے ہی نہیں۔اگرچہ یہ سلسلہ خاصا پرانا ہے مگر وزیر اعظم بننے کے بعد…