ڈی چوک پرروشنی کے کنٹینرز
ڈی چوک پرروشنی کے کنٹینرز منصور آفاق پاکستان میں کئی طرح کے کنٹینرمشہور ہوئے۔ امریکی اسلحہ افغانستان لے جانے والے کنٹینرز کی کہانیاں بہت پھیلیں۔ ان میں سے کچھ راستوں میں جلا دئیے گئے مگر زیادہ تر اپنی منزل تک پہنچے۔ چار سو کے قریب گم ہوئے جو کئی سالوں بعد کچھ عرصہ پہلے کراچی کی بھینس کالونی سے ملے ۔ان میں سے زیادہ ترخالی تھے۔ اسلحہ جہاں پہنچنا تھا پہنچ چکا تھا ۔کنٹینرز کا ایک اور استعمال بھی پاکستان میں بہت زیادہ ہوتا ہے ۔انہیں سڑکیں اور راستے بند کرنے کیلئے حکومت استعمال کرتی ہے ۔لوگوں نے کئی باراحتجاجی تحریکوں میں پاکستان کو کنٹینرستان بنتے دیکھا ہے ۔مگر پاکستان…