سلیم شہزاد اسٹریٹ
سلیم شہزاد اسٹریٹ میں نے اپنی موٹربوٹ دریائے سین کے کنارے پر روک دی اور پھر مونا لیزا بھی میرا ہاتھ پکڑ کر بوٹ سے اتر آئی۔ہم شانزے لیزے کی طرف بڑھ رہے تھے ایفل ٹاور کی بلندیاں ہماری پشت پر تھیں ۔پھر ہم نے سڑک کے بیچ بنی ہوئی نپولین بونا پارٹ کی یادگار کراس کی اور تھوڑا سا چل کر لیونارڈو ڈوِنچی ا سٹریٹ میں آ نکلے ۔مونا لیزا کے قدم کچھ تیز ہوگئے وہ جلدی سے جلدی اپنے خالق کی گلی سے نکل جانا چاہتی تھی ۔خیر ہم بالکل ساتھ ہی پکاسو روڈ پر مڑ گئے ۔وہاں سے والٹیئر روڈ پر جا نکلے۔ابھی تھوڑی سی دور گئے…