• جنابِ راحیل شریف! . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    جنابِ راحیل شریف!

    جنابِ راحیل شریف! ایک دہشت گردی وہ ہے جس کی آخری بجھتی ہوئی کچھ سطریں پرسوں پشاور کے بیس کیمپ میں لکھی گئیں مگرایک دہشت گردی اس سے بھی سفاک تر ہے جس کی داستان پاکستان میں سالہا سال سے لکھی جارہی ہے۔ شہیدوں کے سینوں پر گولیوں کے گلاب کھلتے تو نظر آتے ہیں مگراِس دہشت گردی کا شکار ہونیوالے چونکہ قسطوں میں مرتے ہیں۔ اسلئے ان کی موت کے تکلیف دہ مناظر آنکھوں سے اوجھل رہتے ہیں۔ یہ قسطوں میں مرنے والے کون ہیں۔ کتنی تعداد میں ہیں۔ کہاں رہتے ہیں۔یہ کم ہی لوگوں کو معلوم ہے۔ آیئے آپ سے ان کا تعارف کرائوں۔ یہ علائو الدین ہے۔…

  • دست بریدہ نسلیں. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    دست بریدہ نسلیں

    دست بریدہ نسلیں منصورآفاق غلط کہا تھا ساحر نے کہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ۔ جھوٹ بولا تھافیض نے بھی کہ اک ذرا صبر کہ اب ظلم کی میعاد کے دن تھوڑے ہیں ۔ شیخوپورہ میںظلم کی ایک اور خوفناک داستان لکھ دی گئی ہے ۔اپنا جائز حق مانگنے پرسولہ سالہ ابوبکر کے دونوں ہاتھ کاٹ دیئے گئے ہیں۔پچھلے سال ظالموں نے یہی داستان گجرات کے ایک گائوں میں لکھی تھی ایک کمسن بچے کو دونوں ہاتھوں سے محروم کردیا تھا ۔وہ ماں جس نے ایک خوبصورت اور مکمل بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں مٹھائی بانٹی تھی جب اس کے کٹے ہوئے ہاتھ…

  • راحیل شریف کواجازت کی ضرورت نہیں ۔ منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    راحیل شریف کواجازت کی ضرورت نہیں

    راحیل شریف کواجازت کی ضرورت نہیں منصور آفاق کبھی کبھی کچھ دانشوروں کی باتوں پر بڑی حیرانی ہوتی مگر اس وقت معاملہ سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی کا ہے ۔سچ تو یہ کہ انہوں نے حکومت سے جو جنرل راحیل شریف کے حوالےسے وضاحت مانگی ہے وہ بڑی حد تک تعجب خیز ہے ۔کون نہیں جانتا کہ 39 اسلامی کی افواج میں پاکستان کی فوج بھی شامل ہے۔اگر اِس اتحادی فوج کی سربراہی بھی پاکستان فوج کے حصے میں آگئی ہے تو اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوسکتی ہے ۔جہاں تک جنرل راحیل شریف کے آرمی سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد فوری طور پراس فورس کی کمان سنبھالنے…