• شدت پسندی. mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    شدت پسندی

    شدت پسندی میں جب پیدا ہوا تھا تو ایوب خان نے مارشل لاء لگا رکھا تھاپھر یحییٰ خان نے لگا دیاپھر ذراساجمہوریت کا دور دیکھاتو ایک اور مارشل لاء پاکستان کی تاریخ میں مدو جزر پیدا کرنے لگا۔گویا میں کہہ سکتا ہوں کہ تیغوں یعنی سنگینوں کے سائے میں پل کر جوان ہوا ہوں۔سنگینوں کے سائے میں پل کر جوان ہونے والے فنکار کی سائیکی جیسی ہونی چاہئے۔ شاید میری سائیکی ویسی ہی ہے۔خوف کی کسی طویل رات میںعلامتوں اور استعاروں کی مدد سے روشنی اور خوشبوکی گفتگو۔۔ اتنے دھیان اور خیال سے ۔۔ کہ کہیں ذرا سی لغزش سے پائوں کسی زنجیر پر نہ جا پڑے۔میری سائیکی پر سب…

  • جنابِ راحیل شریف! . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    جنابِ راحیل شریف!

    جنابِ راحیل شریف! ایک دہشت گردی وہ ہے جس کی آخری بجھتی ہوئی کچھ سطریں پرسوں پشاور کے بیس کیمپ میں لکھی گئیں مگرایک دہشت گردی اس سے بھی سفاک تر ہے جس کی داستان پاکستان میں سالہا سال سے لکھی جارہی ہے۔ شہیدوں کے سینوں پر گولیوں کے گلاب کھلتے تو نظر آتے ہیں مگراِس دہشت گردی کا شکار ہونیوالے چونکہ قسطوں میں مرتے ہیں۔ اسلئے ان کی موت کے تکلیف دہ مناظر آنکھوں سے اوجھل رہتے ہیں۔ یہ قسطوں میں مرنے والے کون ہیں۔ کتنی تعداد میں ہیں۔ کہاں رہتے ہیں۔یہ کم ہی لوگوں کو معلوم ہے۔ آیئے آپ سے ان کا تعارف کرائوں۔ یہ علائو الدین ہے۔…

  • گڈگورننس کا پس منظر . منصورآفاق
    دیوار پہ دستک

    گڈگورننس کا پس منظر

    گڈگورننس کا پس منظر منصورآفاق اس نے دیوار پر پاکستان کا نقشہ لگا رکھا تھا ۔وہ نقشے کے درمیان میں بڑا سا دائرہ بنا کر بولا’’یہ مرکزی جوہڑ ہے۔جہاں سے گندگی جنم لیتی ہے ۔‘‘پھر اُس جوہڑ سے ایک لمبی لکیر کھینچتے ہوئے کہا ’’یہ نالی اِس جوہڑ سے نکل کر شمالی اور جنوبی وزیر ستان تک جاتی ہے۔ ایک اور لائن کھینچی اور کہا ’’یہ نالی سندھ سے گزرتے ہوئے کراچی تک جارہی ہے۔ ‘‘پھراگلی نالی بلوچستان جاتی ہوئی دکھائی اور پھر وزیرستان والی لکیر پر انگلی رکھتے ہوئے کہا کہ ہم اس نالی کو تقریباً نوے فیصد صاف کرچکے ہیں ۔کراچی کی طرف اشارہ کیا اور بولا یہ…

  • وقت کم ہے ۔جلدی کیجئے . منصورآفاق
    دیوار پہ دستک

    وقت کم ہے ۔جلدی کیجئے

    وقت کم ہے ۔جلدی کیجئے منصورآفاق میں نے کسی زمانے میں ایک کہانی لکھی تھی جس کا خلاصہ یہ تھاکہ ’’کیتھی دفتر سے آئی اور بلیک لیبل کی بوتل میں کوئی گولی ڈال کرواپس دفتر چلی گئی ۔شام کواس کا شوہرکلارک گھر آیا اس نے اُس بوتل سے ایک پیک پیا اور بیڈروم میںجاکر سو گیا۔صبح کلارک نے اپنے دوست سے کہاکہ’’ یار رات میں نے خواب میں اپنی بیوی کو کسی اور کےساتھ حالتِ غیر میں دیکھا ہے‘‘۔ دوست ہنس دیا اور بولا ’’تم شروع سے شکی مزاج ہو ‘اگلےدن پھر اس نے دوست سے کہا ’’آج رات پھر میں نے وہی خواب دیکھا ہے ۔‘‘دوست بولا ’’یہ تیرے…

  • گوجرانوالہ کاتھانہ پٹھان کوٹ۔ منصورآفاق
    دیوار پہ دستک

    گوجرانوالہ کاتھانہ پٹھان کوٹ

    گوجرانوالہ کاتھانہ پٹھان کوٹ منصورآفاق بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ایف سولہ طیارے دینے پربہت صدمہ ہوا ہے۔ پاکستانی وزارت ِ خارجہ کو اس بیان پر حیرت ہوئی۔ نریندر مودی کی جاتی عمرہ میں تشریف آوری سے ہم نے کیا کیا توقعات وابستہ کر لی تھیں۔بہر حال پاکستان نے بھارت کی طرف دوستی کیلئے ایک اورقدم آگے بڑھا دیا ہے۔ گوجرانوالہ میں پٹھا نکوٹ ایئر بیس حملے کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے ۔یعنی ہم نے یہ بات توتسلیم کرلی کہ پٹھان کوٹ ایئربیس پرحملہ کرنے والے پاکستانی تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کونسے پاکستانی تھے۔ان کا نام و پتہ کیا…

  • ڈاکٹر عامر لیاقت کیوں؟. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    ڈاکٹر عامر لیاقت کیوں؟

    ڈاکٹر عامر لیاقت کیوں؟ منصور آفاق کافی عر صے سے پاکستان کا امیج دہشت گردی کے عفریت کے جبڑوں میں تھا ۔الحمدللہ ہم اسے نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔مگر جگہ جگہ دانتوں کے زخم موجود ہیں جن کا علاج جاری ہے ابھی اقوام متحدہ میں ہونے والی صوفیانہ میوزک کی شام بھی اِسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔بر صغیر میں مذہبی انتہا پرستی کا آغاز اورنگ زیب عالمگیر کے زمانے میں شروع ہوا۔اس دہشت گردی کا شکار ’’سرمد ‘‘ تھا۔سرمد الوہیت کی تلاش میں خرد سے گزر جانے والی ایک شخصیت تھی۔اُنہوں نے ترکِ دنیا کرتے ہوئے دینِ اسلام کاوہ راستہ اختیار کیا جو اس وقت کی مذہبی اور…

  • ضربِ عضب کا دائرہ. منصورآفاق
    دیوار پہ دستک

    ضربِ عضب کا دائرہ

    ضربِ عضب کا دائرہ منصورآفاق کیا کہوں ظالم پاناما لیکس والوں کو ۔ہمارے اچھے صحت مند وزیر اعظم کو علیل کردیا ۔اللہ کا شکر ہے اب طبیعت بہتر ہے ۔اُدھر ڈاکٹر عاصم نے بھی کسی بنانا لیکس کا نعرہ بلند کر دیاہے ۔مجھے سابق صدر آصف زرداری کی صحت بھی خراب ہوتی ہوئی دکھائی دینے لگی ہے ۔وہ بیچارے پہلے ہی علاج کیلئے ملکوں ملکوں پھر رہے ہیں ۔کہتے ہیں کہ مریض کیلئے ڈاکٹرزکا مشورہ نظر انداز کرنا اچھا نہیں ہوتا مگروزیر اعظم نواز شریف کو کوئی کیا کہہ سکتا ہے۔وہ وزیر اعظم ہیں ان کے جی میں آئے تو کسی کی سنیں ،جی میں نہ آئے تو چاہے اپنی…

  • اسٹیبلشمنٹ مشکل میں ہے؟. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    اسٹیبلشمنٹ مشکل میں ہے؟

    اسٹیبلشمنٹ مشکل میں ہے؟ منصور آفاق بے شک جنرل راحیل شریف نے ’’عضب ‘‘یعنی تلوارِ محمد ی سے دہشت گردی پر بھرپور ضرب لگائی ۔بے شک انہی کے دم قدم سے کراچی کے سفاک اندھیروں میں پھر سے زندگی کے چراغ جل اٹھے ۔بے شک انہی کی فراست سے آزاد بلوچستان کی بھارت نواز تحریک تقریباًختم ہوچکی ہے ۔بے شک کاشغر سے گوادر تک بننے والی اقتصادی راہداری کے پس منظرمیں روشن ترین چہرہ اُنہی کا ہے ۔مگر اب انہوں نے جس خوفناک جنگ کا آغاز کیا ہے ۔اس میں فتح تقریباً ناممکنات میں سمجھی جاتی ہے۔یہ جو کرپشن کے خلاف جنگ ہے ۔ اِس کی تاریخ کے سینے پر…

  • اصل میں دونوں ایک ہیں. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    اصل میں دونوں ایک ہیں

    اصل میں دونوں ایک ہیں منصور آفاق دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کتنی سنجیدہ ہے یہ دیکھ کر میں ششدر رہ گیا ۔دہشت گردی کی جنگ میںساٹھ ستر ہزار پاکستانی شہید ہوچکے ہیں اور یہ خبرچاروں طرف پھیلی ہوئی ہے کہ انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے نیکٹا کے لئے حکومت سے ایک ارب اسی کروڑ روپے کی رقم مانگی گئی ہے اور حکومت نے کمال فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس کروڑ نوے لاکھ روپے کی خطیربمعنی حقیر رقم فراہم کر دی ۔یقیناًدہشت گردی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے حکومت کو امن کا نوبل پرائز ملنا چاہئے ۔اتنی بڑی رقم ۔بس اِس سے چار گنا زیادہ…