خیبر پاس سے خیبر پار تک
خیبر پاس سے خیبر پار تک منصورآفاق رات ہم نے خیبر پاس پر گوشت کے سلگتے ہوئے پھول کاشت کئے۔ لپکتے ہوئے شعلوں میں لٹکے ہوئے مسلم دنبے سے نکلتی ہوئی خوشبو کی لپٹیں معدے میں طبلے بجا رہی تھیں مگر ہم خیبر پار کے مسائل میں الجھے ہوئے تھے۔ لندن میں رات کے دو بج رہے تھے۔ چانپوں اور تکوں کے بیچ صدر ٹرمپ نئی افغان پالیسی کا اعلان کر رہا تھا۔ فاکس نیوز کے تبصروں کا دھواں آنکھوں تک آگیا تھا۔ زبان پریشانی کا ذائقہ چکھ رہی تھی۔ میرے ساتھ ساتھ امجد علی خان، شعیب بٹھل، شوکت بھائی کے ماتھوں پر فکرمندی کی شکنیں گہری ہورہی تھیں۔ کڑاہی…
دہشت گردوں کے ہمدرد سے گفتگو
دہشت گردوں کے ہمدرد سے گفتگو ”منصور آفاق تمہیں جنہیں دہشت گرد کہتے ہو۔ وہی اس دور کے سچے مسلمان ہیں۔تم عیسائیوں اور یہودیوں کے دوست ہو۔ ان کے ساتھ بیٹھتے ہو اٹھتے ہو ۔کھاتے ہو پیتے ہو۔ تم کیسے مسلمان ہو “ ”مولانا !صحیح بخاری میںہے کہ رسول اللہ نے ایک مشرک عورت کا مشکیزہ لے کر صحابہ کو فرمایا کہ خود بھی پیو اور جانوروں کو بھی پلاﺅ۔سنن داﺅدمیں ابو ثعلبہ خشنی سے روایت ہے کہ میں نے عرض کی: یارسول اللہ !ہم اہل کتاب کی ہمسائیگی میں رہتے ہیںاور وہ اپنی ہانڈیوں میں خنزیر کا گوشت پکاتے اوراپنے برتنوں میں شراب پیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ…