دو آدھے پاکستانیوں کا مکالمہ
دو آدھے پاکستانیوں کا مکالمہ ”تمہیں سنائی نہیں دے رہا وہ ڈاکٹر طاہر القادری الیکشن کمیشن کے جاری کردہ کاغذاتِ نامزدگی کا فارم پڑھ کر سنا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ فارم عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا مسودہ ہے اور کچھ نہیں۔ اس فارم کے تحت چوروں اور لٹیروں کو صرف اتنی تکلیف دی گئی ہے کہ وہ کسی انکم ٹیکس آفیسر یا اسسٹنٹ کمشنر سے جا کر اسٹے لے لیں کہ مجھ سے ٹیکس والے غلط ٹیکس مانگتے ہیں، واپڈا یا گیس والے غلط بل مانگتے ہیں، مجھے اسٹے دے دیجئے اور یہ اسٹے لینا ہر مقدمہ دائر کرنے والے کا حق ہوتا ہے۔…