• اللہ خیر کرے . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    اللہ خیر کرے

    اللہ خیر کرے میں بر طانیہ میں رہتا ہوں مگر میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے۔ صبح اٹھ کر سب سے پہلے جنگ اخبار دیکھتا ہوں مگر یہ تو خیر طے شدہ بات ہے کہ پاکستان کی طرف سے خیر کی خبر کبھی نہیں آئی بلکہ ہر نئی آنے والے خبر پہلے سے زیادہ دل دہلانے والی ہوتی ہے۔ مذاکرات کا ادھورا ڈرامہ ہوا۔ ہمارے کچھ اور افراد شہید کر دئیے گئے۔کرپشن میں کچھ اور اضافہ ہوا۔ کراچی میں لاشوں کی برسات تھم نہ سکی۔ بلوچستان کے آتش فشاں لاوا اگل رہے ہیں طالبان کے خلاف آپریشن کیلئے حکومت مکمل طور پر تیار نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پھر…