• خوش قسمت عمران خان. mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    خوش قسمت عمران خان

    خوش قسمت عمران خان بے شک عمران خان وہ خوش قسمت شخص ہیں جسے راضی کرنے کیلئے قسمت سرگرداں پھرتی ہے ۔اس جملے کی وضاحت کیلئے ایک کہانی سنائی ضروری ہے ۔یہ شفیق خان کی کہانی ہے ۔ جس طرح آج کل مجھے عمران خان کی ذات میں دیس کے تمام مسائل کا حل نظر آتا ہے کسی زمانے میں ، اُسی طرح مجھے شفیق خان کی ذات میں لاہور کے تمام مسائل ِ تصوف کا حل دکھائی دیتا تھا ۔ شفیق خان سے میری پہلی ملاقات پاک ٹی ہائوس میں ہوئی تھی ۔اکھڑا،کھڑا ،ناراض ،ناراض مسلسل شِکنوں سے بھری ہوئی پیشانی،چُبھتی ہوئی آنکھیں ،چیختی ہوئی جینز کی پینٹ،آمادہ ٔ…