• خسارے کا کاروبار . منصور آفاز
    دیوار پہ دستک

    خسارے کا کاروبار

    خسارے کا کاروبار وہ شاہکار آگیا ہے جس کا انتظار تھا یعنی بجٹ آگیا ہے۔ سب سے زیادہ خوشی کی خبر یہ ہے کہ صدر پاکستان کی تنخواہ میں چھ لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔جن کو پہلے صرف ماہانہ دس لاکھ روپے ملتے تھے ۔حسبِ ِروایت آٹا، دال، چاول ،دودھ ،مٹی کا تیل اور چینی وغیرہ تومہنگی ہونی تھیں سو ہوگئی ہیں مگر جوتے بھی مہنگے کردئیے گئے شاید ان کا غلط استعمال زیادہ ہونے لگا تھا۔بڑے بڑے لوگ ان سے سرفراز ہونے لگے تھے۔کپڑے بھی مہنگے کر دئیے گئے۔ سگریٹ کے ساتھ پان پر بھی ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے ۔بیڑی بھی مہنگی کر دی گئی…