• شدت پسندی. mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    شدت پسندی

    شدت پسندی میں جب پیدا ہوا تھا تو ایوب خان نے مارشل لاء لگا رکھا تھاپھر یحییٰ خان نے لگا دیاپھر ذراساجمہوریت کا دور دیکھاتو ایک اور مارشل لاء پاکستان کی تاریخ میں مدو جزر پیدا کرنے لگا۔گویا میں کہہ سکتا ہوں کہ تیغوں یعنی سنگینوں کے سائے میں پل کر جوان ہوا ہوں۔سنگینوں کے سائے میں پل کر جوان ہونے والے فنکار کی سائیکی جیسی ہونی چاہئے۔ شاید میری سائیکی ویسی ہی ہے۔خوف کی کسی طویل رات میںعلامتوں اور استعاروں کی مدد سے روشنی اور خوشبوکی گفتگو۔۔ اتنے دھیان اور خیال سے ۔۔ کہ کہیں ذرا سی لغزش سے پائوں کسی زنجیر پر نہ جا پڑے۔میری سائیکی پر سب…