• جوزف کالونی سے پاناما کے جزیرے تک ۔ منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    جوزف کالونی سے پاناما کے جزیرے تک

    جوزف کالونی سے پاناما کے جزیرے تک منصور آفاق ہرطرف پانامہ کی آف شور کمپنیوں کا شور ہے۔ عدالت عظمی کی ہر صبح کا آغاز اِسی مقدمے کے کنج ِ لب سے ہوتا ہے۔ اعلیٰ ترین منصفوں کے ریمارکس سرخیوں میں بدلتے جارہے ہیں۔ ہیڈ لائنز بن رہی ہیں۔ سپر لیڈز لگ رہی ہیں۔ وکیلوں کی موشگافیاں بریکنگ نیوز کی شکل دھاررہی ہیں۔ قطری خطوط کی فوٹو کاپیاں گلی کوچوں میں تقسیم کی جارہی ہیں۔ پریس کانفرنس در پریس کانفرنس ہورہی ہیں۔ لیڈروں کے منہ سے جھاگ نکلتی دکھائی دیتی ہے۔ قومی اسمبلی میں عوامی نمائندے آپس میں دست و گریباں نظر آتے ہیں۔ کروڑوں پاکستانیوں کی رگیں تنی ہوئی…