• نجومیوں کی بہار . mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    نجومیوں کی بہار

    نجومیوں کی بہار میں نے کہا”یہ میڈیم نورما کون ہے؟ ۔“ سائیکی کہنے لگی ” وہ ایک ایسی خاتون ہے جو ماورائی مخلوقات کے رابطے کی وساطت سے ماضی اور مستقبل میں جھانکنے کی قوت رکھنے کے بارے میں مشہور ہے ۔ اس کی مصروفیت کا یہ عالم ہے کہ اس کے ساتھ دس منت کی ملاقات کیلئے لوگوں کو مہینوں انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ کسی منسوخ شدہ ملاقات کے و قت میں مجھے بہت مشکل سے آدھ گھنٹہ کا وقت ملا ہے “ میں نے کہا ”مگر میں اس کیا پوچھوں گا“۔ سائیکی طنزیہ انداز میں بولی ”وہی جو مجھ سے پوچھتے رہتے ہوکہ پاکستان میں الیکشن ہو…