• دیوار پہ دستک

    اسد عمر سے جنرل عمر تک

    اسد عمر سے جنرل عمر تک منصور آفاق انیس سو کہتر کی پاک بھارت جنگ میں روشنی ہار گئی تھی ۔ ظلمتِ شب کو فتح نصیب ہوئی تھی۔بین الاقوامی تاریکیوں نے مملکتِ خداداد کے سیاہ دھبوں سے مل کرایسی خوفناک سازش کی تھی جس کا تدارک روشنیوں کے رکھوالے نہیں کر سکے تھے ۔انہوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ۔جرات و شجاعت کی لازوال داستانیں رقم کیں مگرسفاک نتائج سے اپنی دھرتی کو محفوظ نہ رکھ سکے۔درد کے موسموں میں بہادری کے ماتھوں پرسجے ہوئے نشان حیدرآج بھی عظیم قربانیوں کے تابناک گواہ ہیں ۔میجر شبیر شریف جیسے شہیدوں کو قوم کیسے بھلا سکتی ہے ۔راشد منہاس کا نام…