جانے کی باتیں جانے دو
جانے کی باتیں جانے دو منصورآفاق سوشل میڈیا میں بھی یہی تحریک چل رہی ہے کہ ’’جانے کی باتیں جانے دو‘‘ ۔اسلام آباد کی سڑکوں پر بھی یہی بینر آویزاں ہیں۔ان پر لگانے والے کا فون نمبر بھی درج ہے ۔ اسلام آباد ایک ایسا شہر ہے جہاںکوئی بینر حکومت کی اجازت کے بغیرنہیں لگایا جاسکتا یعنی روکنے کی اِس تحریک میں سرکار کی اجازتِ عالیہ بھی شامل ہے۔بے شک کچھ لوگوں کوراحیل شریف کی تقریباً ساڑھے آٹھ سو راتیں اور ساڑھے آٹھ سو دن لمحہ بھر ہی محسوس ہو رہے ہیں۔انہیںبالکل ایسا ہی لگ رہا ہے جیسے ’’آئے ہو ابھی ، بیٹھو تو سہی ، جانے کی باتیں جانے…
مشورے کا شور
مشورے کا شور منصور آفاق عطاالحق قاسمی اور مجیب الرحمن شامی دو دن پہلے لندن میں نواز شریف سے ملے ۔عوامی بیان یہ ہے کہ عیادت کےلئے آئے ۔خصوصی ذرائع یہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں مشورے کےلئے بلایا گیا تھا ۔یہ تو خیر سب کو معلوم ہے کہ ان حالات میں وزیر اعظم نواز شریف کو کس بات کا مشورہ چاہئے ۔ان دو بزرگوں کی لندن میں مشورے کےلئے آمد سے ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف مسلسل تذبذب کی کیفیت میں ہیں ۔انہیں مشکل فیصلوں کا سامنا ہےجہاں تک دونوں بزرگوں کے مشورے کی بات ہے تو عطاالحق قاسمی مزاجاً صلح جُو آدمی ہیں…
جنرل راحیل شریف ضروری ہیں
جنرل راحیل شریف ضروری ہیں منصور آفاق مدنیہ منورہ میں ہونے والے خود کش دھماکے ہر مسلمان کے دل میں ہوئے ہیں ۔پورا عالم ِ اسلام کانپ گیا ہے ۔دنیا کے ڈیڑھ ارب لوگ تکلیف میں ہیں رحمت ِ دوعالمﷺ کے دروازے پر دہشت گردی ۔دہشت گردآخری حد سے بھی کچھ آگے بڑھ گئے ہیں ۔گنجائش ختم ہوگئی ہے ۔میں یقین رکھتا ہوں کہ اس واقعہ کے بعد کسی کے دل میں کسی دہشت گرد کی ہمدردی کا ذرہ بھی نہیں برقرار رہ سکتا۔بلکہ آج توبہت سے دہشت گرد بھی یہ سوچ رہے ہونگے کہ جس عظیم المرتبت ہستی کے حضور صرف آواز بلند کرنےوالوں کی زندگی بھرکی نیکیاں چھن…