جرم کی سرگوشیاں
جرم کی سرگوشیاں منصور آفاق اُس شخص پر کس قدر دباؤ ہوگا جو اپنے فیصلے میں یہ لکھنے پر مجبور ہو گیاکہ’’ مبینہ دھاندلی کافیصلہ کرنے کیلئے الیکشن ریکارڈکا باریک بینی سے مطالعہ کرنے سے پہلے میں (جسٹس کاظم علی ملک) نے اپنے ضمیر سے چھ سوال کئے ۔کیا میں صرف خورد و نوش کیلئے پیدا کیاگیا ہوں۔کیا میں کھونٹے پر بندھے ہوئے اُس جانور کی مانند ہوں جسے صرف اور صرف اپنے چارے کی فکر رہتی ہے۔کیا میں بدلگام وحشی درندے کی طرح ہوں جسے کھانے کے علاوہ اپنی زندگی کے کسی مقصد کا کوئی پتہ نہیں ہوتا۔کیا میرے اندر دین ،ضمیر یا خوفِ خدا نہیں ہے۔کیا مجھے اس…