• ملک بھر میں پھیلتا تھرپارکر. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    ملک بھر میں پھیلتا تھرپارکر

    ملک بھر میں پھیلتا تھرپارکر منصور آفاق تھرپارکرکسی سلگتے ہوئے زخم سے کم نہیں ۔وہاں کئی برسوں سے بچوں کی اموات کا رقص جاری ہے جس میں کبھی تیزی تو کبھی کمی واقع ہوجاتی ہے ۔(شاید صدیوں سے ہو اور ہمیں اب معلوم ہوا ہو )اگرچہ اِس کے بہت سے اسباب ہیں مگرماہرین کے نزدیک سب سے بڑا سبب غربت سے جڑی ہوئی غذائی قلت ہے۔زمین سے نکلتی ہوئی بھوک کی چیخ ہے ۔میں جب تھر پارکر سے لوٹ کر آیا تھا تو میں نے لکھا تھا ’’میں اس سات سالہ نابینابچے کو کیسے بھول سکتا ہوں جو سوکھی ہوئی روٹی کا ایک ٹکڑے کا نوالہ ہاتھ میں لے کر…