• میں اللہ میاں کو بتائوں گا. منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    میں اللہ میاں کو بتائوں گا

    میں اللہ میاں کو بتائوں گا وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ” بھارت کا ظلم تحریک ِ آزادی کشمیرکو مزید تقویت دے گا۔ 7لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں کی تحریک کو دبا نہیں سکتے۔ برہان وانی آزادی کا سپاہی تھا، کشمیری اپنا حق لے کر رہیں گے۔پاکستان کے تمام ادارے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں۔”اور میری آنکھوں کے سامنے1947کے کچھ مناظر کی ایک فلم سی چلنے لگی. بھارت سے مہاجروں کو لانے والی ریل گاڑی لا ہور کی طر ف رواں دواں ہے ۔ سب آ نکھیں انتظار میں ہیں کہ کب ہم ظلم کی زمین سے نکل کر امن و سلامتی کے پاکستان میں…