انقلاب کا اگلا پڑاؤ
انقلاب کا اگلا پڑاؤ اور آخر کار میڈیا دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ،ایک ہی اخبار کے ایک کالم نگار نے ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے کو لاکھوں کے اجتماع کہا تو دوسرا نے پندرہ ہزار بیس ہزار لوگوں کا دھرنا قرار دیا ،کچھ چینلز نے تفصیل سے تا حدنظر سر ہی سر دکھائے اور کچھ چینلز نے ایک شاٹ اس جگہ لگایا جہاں ڈاکٹر طاہر القادری موجود تھے اور دوسرا اس جگہ کا جوڑ دیا جہاں لوگوں کا اختتام ہورہا تھا مگر بلیو ایریا جاننے والے عمارتوں کو پہچان کراندازہ لگاسکتے ہیں کہ درمیان میں کتنے لوگ ہو سکتے ہیں۔ بہرحال ڈاکٹر طاہر القادری میڈیا کو اپنے ساتھ ملانے…
حفیظ اللہ نیازی کے نام
حفیظ اللہ نیازی کے نام حفیظ اللہ خان ! آپ عمران خان سے ناراض ہیں کہ انہوں نے ڈاکٹر شیر افگن کے بیٹے امجد خان کو میانوالی سے تحریکِ انصاف کا ٹکٹ کیوں دیا ہے۔ اس نشست پر انعام اللہ خان کا حق تھا بے شک آپ کا ناراض ہونا بجا ہے۔ انعام اللہ خان اس نشست سے نون لیگ کے ایم این اے رہے ہیں وہ نون لیگ کو چھوڑ کر تحریک ِانصاف میں آئے اور تمام ٹی وی چینلوں پر بھرپور انداز میں تحریک انصاف کی وکالت کرتے رہے بلکہ انہوں نے تحریک انصاف کیلئے دن رات ایک کر دیا، نون لیگ سے دشمنی مول لی جس کی…
شہباز شریف کے پٹھے
شہباز شریف کے پٹھے نون لیگ کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے شہباز شریف کے” پٹھوں “سے مقابلہ کریں۔ بے شک جب تک شہباز شریف وزیر اعلی تھے ان کے پٹھے خاصے مضبو ط تھے ۔مگر اس وقت ان کے پٹھوں کی طاقت کے متعلق کوئی یقینی بات نہیں کہی جا سکتی ۔کہتے ہیں کہ پٹھوں کی طاقت کم ہونے سے ہاتھ پاؤں کمزور ہوجاتے ہیں ان کی گرفت ڈھیلی پڑ جاتی ہے ۔ایسی صورت میں قبل از وقت موت کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں ۔شہباز شریف کے پٹھوں کی کمزوری کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے میانوالی سے…
عطاالحق قاسمی کی جیت
عطاالحق قاسمی کی جیت عطاالحق قاسمی کو اس بات کا بہت دکھ تھا کہ تحریک انصاف کے نوجوانوں نے ان کے متعلق بہت بری بری باتیں کی ہیں ۔جس پر میں نے ہمیشہ افسوس کا اظہار کیا اور کہا آپ نواز شریف کے حق میں کچھ زیادہ ہیں ۔قاسمی صاحب اور میرے درمیان یہ سلسلہ تقریباً دو ماہ تک چلتا رہا۔ اب جب قاسمی صاحب جیت گئے یعنی نون لیگ جیت گئی اور میں ہار گیا یعنی تحریک انصاف ہار گئی توقاسمی صاحب نے کہا”منصور اپنے اور میرے رویے میں فرق دیکھو ۔ تم مجھے ہمیشہ یہی کہتے رہے ہو کہ عوام نواز شریف کے ساتھ نہیں ہیں اس لئے…
امجدخان سے مڈٹرم الیکشن تک
امجدخان سے مڈٹرم الیکشن تک یہ گزشتہ انتخابات سے کچھ ماہ پہلے کی بات ہے۔ میں امجد خان کے پاس میانوالی گیا ہوا تھا ۔میں نے جب اسے تحریک انصاف میں شامل ہوجانے کا مشورہ دیا تو وہاں بیٹھے ہوئے بیس پچیس لوگوں کی غضب ناک نگاہیں مجھے اس طرح چبھنے لگیں جیسے ابھی قتل کردیں گی۔ تند و تیز بحث کا آغاز ہوا،ایک ایک کرکے تحریک ِ انصاف میں شمولیت کے نقصانات گنوائے جانے لگے۔ اکثر لوگوں کایہی خیال تھا کہ تحریک ِ انصاف میں امجد خان کا شامل ہونا مناسب نہیں کیونکہ امجد خان کا سیاسی حریف انعام اللہ خان عمران کا چچا زاد بھائی ہے۔ امجد خان…
یہ عالم خوف کا، دیکھا نہ جائے
یہ عالم خوف کا، دیکھا نہ جائے محمود اچکزئی سے لے کر حضرت ِ عطاالحق قاسمی تک تمام ہمدردان ِ نون نے اپنی جمہوری حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ 23جون کو وہی سلوک کرے جو فوجی حکومت نے نواز شریف کے ساتھ کیا تھایعنی پاکستان پہنچتے ہی انہیں ڈی پورٹ کردیا جائے ۔ طاہرہ سید کی غزل میں تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ(یہ عالم خوف کا ، دیکھا نہ جائے ۔وہ بت ہے یا خدا دیکھا نہ جائے) یہاں تک توساری دانائیاں متفق ہیں کہ ڈاکٹر طاہر القادری سلطنتِ علم و قلم کے صاحبانِ اقتدار میں سے ہیں۔قلم پکڑتے ہیں تو کاغذ موتیوں…
ڈاکٹر طاہر القادری کے ناقدین کے نام
ڈاکٹر طاہر القادری کے ناقدین کے نام چالیس سال سے جس کی راتیں بارگارہ ِ ایزدی میں رکوع و سجود کرتے گزری ہیں اور دن قدوس ِ ذوالجلال اور پیغمبر انسایت چارہ ساز بیکساں کی تعریف و تصوف میںدفتر کے دفتر تحریر کرتے ہوئے گزرے ہیں وہ ڈاکٹر طاہر القادری اس وقت گولیوں کی بوچھاڑوں میںاور آنسو گیس کے سلگتے ہوئے سمندر میں کھڑے ہوکر حکمران کے سامنے کلمہ ء حق کہے جارہے ہیں۔میرے نزدیک وہ صاحب ِ عرفان ہیں۔ صاحب ِ عرفان کون ہوتا ہے ۔ چیخوف نے کہا تھا انسان دراصل کسی شے کی تلاش میں ہوتا ہے اسی تلاش میں تمام کائنات کو چھان ڈالتا ہے ۔…
دوتہائی اکثریت کا دائرہ
دوتہائی اکثریت کا دائرہ نئی انصاف گاہوں (عسکری )کے خلاف یومِ سیاہ منایاگیا۔کچہریوں میںچیخ چیخ کر اعلان کیا گیا کہ منصفی کی عمارت میں کوئی نئی کھڑکی نہیں کھولی جاسکتی۔فوری عدل کیلئے انصاف کی دہلیز پر کوئی نیا دروازہ وا نہیں کیا جاسکتاچاہے آپ کے بچے بھیڑوں بکریوں کی طرح ذبح کردئیے جائیں۔ مجھے معصوم بچوں کے بھاری بھاری تابوتوں کی قسم ! مجھے شکار پور کی امام بارگاہ کے ان شہیدوں کی قسم! جو حالتِ سجدہ میں اپنے رب سے جا ملے۔ اب پاکستانی قوم آوازوں کے کالے کوٹ نہیں دیکھ سکتی۔اب قلم کے ٹکڑے سڑک پر بکھیرنے والوں کے احتجاج پر دھیان نہیں دیا جاسکتا۔ اب اِس قوم…
وابستگانِ افواجِ پاکستان
وابستگانِ افواجِ پاکستان پنجاب میں ضمنی انتخابات افواج ِ پاکستان کے زیر نگرانی ہونگے ۔باقی حلقوں کیلئے خیر یہ کوئی اتنا بڑامسئلہ نہیں وہاں نون لیگ ہار بھی جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا مگر این اے 122کا معاملہ تھوڑا جدا ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ نے فوج کی مقبولیت کہاں پہنچا دی ہے ۔ایاز صادق نے بھی اپنی الیکشن مہم کے اشتہار میں افواج پاکستان کے ساتھ اپنی ہم آہنگی کو اجاگر کیا ہے ۔علیم خان کے پوسٹروں میں بھی کہیں کہیں راحیل شریف کی تصویر دکھائی دیتی ہے ۔میں اس وقت ایاز صادق اورعلیم خان کا موازنہ کرنے موڈ میں نہیں ہوں۔نہ ہی یہ فیصلہ دینا چاہتاہوں…
منظر نامہ کسی وقت بھی بدل سکتا ہے
منظر نامہ کسی وقت بھی بدل سکتا ہے منصورآفاق عمران خان نے کہاتھا ’’میں نے پانچ ورلڈ کپ کھیلے لیکن 92جو کہ میرا آخری ورلڈ کپ تھا اس سے پہلے مجھے کبھی نہیں لگا تھاکہ ہم ورلڈ کپ جیت سکیں گے ۔ میں1987 کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہو گیا تھا کرکٹ جو میرا جنون تھا اس کا شوق مجھ میں سے ختم ہوتا جا رہا تھا – لیکن جب مجھے پاکستان کی خاطر واپس آ نے کیلئے کہا گیاتو آگیا۔میں پھر کرکٹ چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہا تھا تو مجھے شوکت خانم کینسر اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کی طرف سے کہا گیا کہ اگر میں نے کرکٹ…