اکیلے آدمی کی ریاست
اکیلے آدمی کی ریاست میں سوچ رہا تھا کہ پاکستانی لوگ کس قسم کی ریاست یا معاشرت میں خوشی کے ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں اور وہاں کیسی طرزِ حکمرانی ہونی چاہئے تو مجھے اسپین کے مسلمان فلسفی ابنِ باجہ یاد آگئے۔انہوں نے ایک ایسی ریاست کا خواب دیکھا تھاجس میں کسی قاضی یا عدالت کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ اُس کے باشندوں میں جرائم اور فریب کا تصور بھی نہیں تھا حتیٰ کہ وہاں معالج بھی غیر ضروری تھے کیونکہ لوگ ایسی خوراک استعمال کرتے تھے کہ بیماری کا احتمال ہی نہیں ہو سکتا تھا۔ دل چاہتا ہے کہ پاکستان میں بھی کوئی ایسا معاشرہ وجود میں آ جائے۔آئیے…