برطانوی پارلیمنٹ میں ناموسِ رسالتﷺ کا بل
برطانوی پارلیمنٹ میں ناموسِ رسالتﷺ کا بل یہ یورپ ہے ۔۔جھاگ اڑاتی شمپین کی بوتلوں کا یورپ ۔۔۔عریانی کے گیت گاتی ہوئی میگی کا یورپ ۔۔جس کے بغیر نیا عہد نامہ مکمل نہیں ہوتا۔۔تہذیبوں پر گفتگو کرتے ہوئے برٹینڈرسل کا یورپ۔۔جو خدا کے وجود سے خالی معاشرے کی تلاش میں ہے۔۔میں اس وقت دیارِ عیسویں کی اکیسویں اسٹریٹ پر کھڑا ہوں ۔اس مصروف ترین گلی میں آتے جاتے ہوئے لوگ مرغ ِ سر بریدہ دکھائی دے رہے ہیں ۔زیادہ تر لوگوں کے سروں نے جو ہیڈ پہن رکھے ہیں ان پر فاختہ کا نشان بنا ہوا ہے اور ٹائی کے پن کی صورت شاخ ِ زیتون کی طرح ہے ۔سوٹ…