باہو یونیورسٹی میں رانا مشہود
باہو یونیورسٹی میں رانا مشہود منصور آفاق آج میرا موضوع پنجاب کےوزیر تعلیم رانا مشہوداحمد خان کی کارگردگی ہے۔گزشتہ دنوں جب میں نے اسلام آباد سے بذریعہ ٹرین لاہور پہنچنےکا قصد کیا تھا توخیال تھا کہ کچھ ریلوے کے بارے میں بھی لکھا جائے ۔سپریم کورٹ کے اسٹے آرڈر پر چلنے والی وزارت کے کمال سامنے لائے جائیں مگر وہ ٹرین بڑی اچھی تھی۔ یعنی میں غلط ٹرین میں بیٹھ گیا تھا۔ مسافر بہت کم تھے ۔میرے سامنے دو لوگ بیٹھے تھےایک پنکو نام کا تقریباًنوجوان تھا اور دوسرا اُس کا چالیس پینتالیس سالہ دوست تھا رانا نعمان ۔دوست کا تعلق نون لیگ سے تھا اورپنکو جس کااصل نام شاید…