ایک اور الطاف حسین
ایک اور الطاف حسین اسلام آباد میں واسع جلیل اور قمر منصور کی دعوت پر میں اور مظہر برلاس متحدہ قومی موومنٹ کی ایک تقریب میں شریک ہوئے جس کاموضوع تھا اسرائیلی جارحیت اور اقوام عالم کا کردار ۔بے شمار مقرریں نے اظہار خیال کیااور آخر میں الطاف حسین نے اپنے خطاب میں فلسطینیوں پر ہونے والی ظلم کے خلاف ایک نئے احتجاج ایک نئی تحریک کی بنیاد رکھی۔ میں نے بڑے غور سے ان کی مدبرانہ اور پُرجوش گفتگو سنی ۔مجھے پہلی بار الطاف حسین صرف پاکستانی قوم کے نہیں عالم ِ اسلام کے ایک لیڈر محسوس ہوئے ۔ یقین کیجئے میں ایک اور الطاف حسین سے متعارف ہوا،…