• کھچڑی پک رہی ہے
    دیوار پہ دستک

    کھچڑی پک رہی ہے

    کھچڑی پک رہی ہے شہر ِ اقتدار میں بارش اندر اور باہر دونوں جگہوں پر جاری ہے۔غیرتِ مریم سے بھری ہوئی فضا ملول ہے ۔ شریف النفس سڑکیں رنجیدہ ہیں ۔صادق پارلیمنٹ پژمردہ پڑی ہے۔(یہاں صادق کا لفظ صادق و امین کی وجہ سے نہیں ایاز صادق کی وجہ سے آیا ہے )صدر ہائوس پر ملال کی نئی چادر چڑھادی گئی ہے۔اگرچہ نواز شریف کو نا اہل ہوئے بہت دن ہوچکے ہیں مگرپرائم منسٹر ہائوس کی دیواروں پر اداسی بال کھولے سورہی ہے۔سارا شہرکسی کے دل میں سائیں سائیں کر رہا ہے ۔سوشل میڈیا کی ویڈیوز میں یہ مناظر صاف نظر آتے ہیں۔ان ویڈیوز نے بڑے بڑے کارنامے سرانجام دئیے…

  • احتیاط! آگے موڑ ہے۔ منصورآفاق
    دیوار پہ دستک

    احتیاط! آگے موڑ ہے

    احتیاط! آگے موڑ ہے منصورآفاق ’ایم کیو ایم کی طرف سے پیپلز پارٹی کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز ہوچکا ہے ‘۔یقین نہیں آتاجنابِ فاروق ستار! آپ کہتے ہیں توپھر ٹھیک ہی کہتے ہونگے۔ممکن ہے پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کرایم کیو ایم کا وجود ختم کرنے کی کوئی سازش کر رہی ہو مگرآثار دکھائی نہیں دیتے ۔زرداری صاحب کی اینٹیں بجاتی ہوئی بڑھکیں،بلاول بھٹو کی شور مچاتی ہوئی تنقید ،قائم علی شاہ کی گھومتی ہوئی آنکھیںکچھ اور کہہ رہی ہیں۔نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا ہنی مون پیریڈ تقریباً اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ابھی تک نواز شریف نے آصف زرداری کے اِس مشورے پر کان نہیں دھرا…

  • رپورٹ کے منظر, منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    رپورٹ کے منظر

    رپورٹ کے منظر منصورآفاق ایم کیو ایم کے بارے میں بی بی سی کی رپورٹ کے حقائق سے ممکن ہے انکار ممکن نہ ہومگراس کی ٹائمنگ پر بات ضرور کی جاسکتی ہے۔اگرچہ بی بی سی کی عالمگیر ساکھ پر حرف گیری خاصا مشکل کام ہے اور میرا یہ مقصد بھی نہیں۔ مجھے تو بس یونہی یاد آگیا ہے کہ وہ 1965کی ایک توپوں کے گولوں سے کھڑکیوں کی طرح بجتی ہوئی ایک صبح تھی جب بی بی سی نے کہا تھا ’بھارتی فوجیں لاہور میں داخل ہو گئی ہیں،اور پاکستانیوں کی پُر اعتبار سماعتیں بے ا عتباری کی دراڑوںسے بھر گئی تھیں۔دراڑوں کے زخم بھر جانے کےلئے پچاس سال بہت…