اقتدار کا مُک مُکا
اقتدار کا مُک مُکا نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان مُک مُکا کی تاریخ کچھ زیادہ پرانی نہیں۔ بس ایک ڈیڑھ دہائی پر محیط ہے۔ اس کا آغاز جیل میں ہوا جہاں نوازشریف نے آصف زرداری سے ماضی کی غلطیوں کی معافی مانگی اور آصف زرداری نے ایک بادشاہ کی طرح دوسرے بادشاہ کو فراغ دلی کے ساتھ معاف کر دیا بلکہ سینے سے لگا لیا۔ نوازشریف جب جیل سے جدہ پہنچے تو اس وقت بے نظیر بھٹو لندن میں تھیں انہوں نے آصف زرداری کے کہنے پر نوازشریف کے ساتھ مستقبل میں مُک مُکا کی گفت و شیند شروع کی ۔ رفتہ رفتہ دونوں رہنما ایک دوسرے کے بہت…