آنسو گیس سے نکلی ہوئی موت
آنسو گیس سے نکلی ہوئی موت منصور آفاق پاکستان میں احتجاج بھی ستر سال کا ہو چکا ہے ۔پیچھے مڑ کر دیکھیں تو لگتا ہے قوم مسلسل حالتِ احتجاج میں ہے ۔کیوں نہ ہو ۔ جب سے پاکستان بنا ہے اس پر ایک ہی حکومت چلی آرہی ہے ۔ظلم ، جبر اور نا انصافی کی حکومت ۔البتہ چہرے ضرور بدلتے رہے ہیں ۔حکمران آتے رہے ۔ جاتے رہے ۔ احتجاج جاری رہا ۔ لوگ مرتے رہے ۔کبھی لاٹھیاں کبھی کوڑے کبھی گولیاں کھاتے رہے ۔احتجاجی تحریکوں میں شہید ہونے والوں کی ایک طویل فہرست ہے ۔ جمہوریت کےلئے بہت سے لوگوں نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو…