• کچھ سانوں مرن دا شوق وی سی۔ منصورآفاق
    دیوار پہ دستک

    کچھ سانوں مرن دا شوق وی سی

    کچھ سانوں مرن دا شوق وی سی منصورآفاق ہر طرف لوگ یہی کہتے پھرتے ہیں کہ ’’کسی رائفل کی اندھی گولی جمہوریت کے تعاقب میں ہے۔صاحبان ِ جمہوریت مانیں یا نہ مانیں جمہوریت کی زندگی خطرے میں ہے‘‘۔خدا نہ کرےکہ وہ موسم کبھی اسلام آبادکی گلیوں میں آئےجس میں قانون فردِ واحد کی جاگیر بن جاتا ہے۔ لوگوں کا یہ وہم وہم ہی رہے میں اتنا جانتا ہوں کہ افواج ِ پاکستان جمہوریت پہ شب خون نہیں مارنا چاہتیں۔مگرلگتا ہےکہ کچھ اہل سیاست اپنے مفادات کی قربان گاہ پرجمہوریت کو بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں اورشہیدہونے کی خواہش صاحب ِ اقتدار میں بھی ہے۔ (کچھ شہر دے لوک وی ظالم سن…