• ہم دیکھیں گے۔ منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    ہم دیکھیں گے

    ہم دیکھیں گے یہ پرسوں رات کی بات ہے صبح کے چار بجے ایک خواب نے میری آنکھ کھول دی ۔عجیب خواب تھاچپک کر رہ گیا تھاآنکھ سے۔ اس کا ایک ایک جزو شعور میں موجود تھا۔جیسے میں کسی خواب سے نہیں حقیقت سے گزر کر آیا ہوں۔ خواب کیا تھا نور کا دریا رواں دواں تھا اس کے کنارے پر ایک بہت شاندار خیمہ لگا ہوا تھا۔ جیسے پرانے زمانے کے بادشاہوں کے سفر کے دوراں پڑائو میں خیمے ہوا کرتے تھے ۔عجیب خیمہ تھا اس کی جالی دار قناتوں سے دریائے نور کی لہریں دکھائی دیتی تھیں ۔اس خیمے میں کوئی بڑے بزرگ گائو تکیے سے ٹیک لگا…

  • دیمک زدہ میثاقِ جمہوریت. mansoor afaq
    دیوار پہ دستک

    دیمک زدہ میثاقِ جمہوریت

    دیمک زدہ میثاقِ جمہوریت سابق صدر نے وہی چراغ جلایا جو تمام ہوچکا ہے۔ امید کسی کھائی میں گر پڑی ہے۔ ولولے کسی گندی نالی میں بہہ گئے ہیں۔تمنا کسی بس اسٹاپ پر گاہک کا انتظار کررہی ہے۔امنگ کی قبر پر ہفتوں سے کوئی آیا گیا نہیں۔ چیرنگ کراس سے گزرتی ہوئی تیزرفتار ویگن کے ٹائروں میں مرتا ہوا شوق چڑیا گھر سے نکل کر اسمبلی ہال تک نہیں پہنچ سکا۔ گلی کے نکڑ پر لگا ہوا آرزو کا بلب بخت آور کی جوانی چاٹ گئی ہے۔ ناتمام کو اختتام کے گیت اچھے نہیں لگتے۔آہ! میثاق ِ جمہوریت میں رکھے ہوئے خواب دیمک زدہ ہوگئے ہیں۔ عوام بھی مایوس ہوتے…

  • لندن کی گہماگہمی۔ منصور آفاق
    دیوار پہ دستک

    لندن کی گہماگہمی

    لندن کی گہماگہمی منصورآفاق اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف آصف زرداری کے دربار میں حاضری دینے لندن گئے ہیں ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق صدروزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات نہیں کریں گے ۔میرے نزدیک دونوں صاحبان کے اعلان درست نہیں ہیں۔سچ یہی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے چیک اپ کیلئے برطانیہ گئے ہیں ۔اس کے ساتھ ایک چھوٹی سی وجہ اور بھی ہے جس کی کسی کو ہوا بھی نہیں لگ سکی ۔ قصہ یہ ہے کہ پچھلے چند برسوں کے اندر امریکہ اور یورپ میں دولت کے حوالے سے جو قانون سازیاں ہوئی ہیںان سے مسائل خاصے گمبھیر ہوگئے ہیں۔اب یورپ…