آئینی مدت
آئینی مدت منصورآفاق سابق صدر آصف علی زرداری کے لہجے کی تلخی کہہ رہی ہے کہ پیپلز پارٹی احتجاج کی سیاست شروع کرنے والی ہے۔اعتزاز احسن نے بھی خدشہ ظاہرکر دیاہے کہ لگتا ہے وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرسکیں گے ۔اس پیشں گوئی کے بین السطو ر میںبھی کسی احتجاجی تحریک کی خبر موجود ہے ۔قومی اسمبلی کے فلور پر بھی اپوزیشن مل بیٹھ کر فیصلے کرنے لگی ہے۔یعنی پھر وہی کہانی شروع ہونے والی ہے جس میں ہم جی رہے ہیں ۔وہی احتجاج کی کہانی جو عمران خان نے ڈی چوک پر ایک سو چھبیس دن لکھی۔جس کا عندیہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھی گزشتہ دن دیا…
احتیاط! آگے موڑ ہے
احتیاط! آگے موڑ ہے منصورآفاق ’ایم کیو ایم کی طرف سے پیپلز پارٹی کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز ہوچکا ہے ‘۔یقین نہیں آتاجنابِ فاروق ستار! آپ کہتے ہیں توپھر ٹھیک ہی کہتے ہونگے۔ممکن ہے پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کرایم کیو ایم کا وجود ختم کرنے کی کوئی سازش کر رہی ہو مگرآثار دکھائی نہیں دیتے ۔زرداری صاحب کی اینٹیں بجاتی ہوئی بڑھکیں،بلاول بھٹو کی شور مچاتی ہوئی تنقید ،قائم علی شاہ کی گھومتی ہوئی آنکھیںکچھ اور کہہ رہی ہیں۔نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا ہنی مون پیریڈ تقریباً اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ابھی تک نواز شریف نے آصف زرداری کے اِس مشورے پر کان نہیں دھرا…