امریکہ بہادر ناراض ہے
امریکہ بہادر ناراض ہے منصور آفاق ’’ہور چوپو ‘‘ کا پنجابی محاورہ آکسفورڈ ڈکشنری میں نئےشامل ہونے والے امکانی الفاظ کی فہرست تک پہنچ چکا ہےلگتا ہے کہ امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان میں جس بل کے تحت پاکستان کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والا ملک قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اُس پر عمل درآمد ہوتے ہی یہ محاورہ باقاعدہ لغت کا حصہ بن جائے گا ۔رئوف کلاسرا سے لے کر عطاالحق قاسمی تک تقریباً سب اچھے کالموں نے اس محاورے کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔کالم نگار عجیب لوگ ہوتے ہیں ۔ ذرا سی کوئی وجہ بن جائے تولوگوں کے گرویدہ ہو جاتے ہیں ۔ابھی دون پہلے…