امجدخان سے مڈٹرم الیکشن تک
امجدخان سے مڈٹرم الیکشن تک یہ گزشتہ انتخابات سے کچھ ماہ پہلے کی بات ہے۔ میں امجد خان کے پاس میانوالی گیا ہوا تھا ۔میں نے جب اسے تحریک انصاف میں شامل ہوجانے کا مشورہ دیا تو وہاں بیٹھے ہوئے بیس پچیس لوگوں کی غضب ناک نگاہیں مجھے اس طرح چبھنے لگیں جیسے ابھی قتل کردیں گی۔ تند و تیز بحث کا آغاز ہوا،ایک ایک کرکے تحریک ِ انصاف میں شمولیت کے نقصانات گنوائے جانے لگے۔ اکثر لوگوں کایہی خیال تھا کہ تحریک ِ انصاف میں امجد خان کا شامل ہونا مناسب نہیں کیونکہ امجد خان کا سیاسی حریف انعام اللہ خان عمران کا چچا زاد بھائی ہے۔ امجد خان…